تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

روس: افغان تنازع پر آج مذاکرات، امریکا و طالبان شریک ہونگے


اسلام آباد(نیو زڈیسک)روس میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں امریکا نے بھی شرکت کی تصدیق کر دی ہے، آج ہونے والی امن کانفرنس میں طالبان کا وفد بھی شرکت کرے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کے مطابق روس میں افغان امن مذاکرات میں ماسکو میں موجود امریکی سفارت کار شرکت کریں گے۔نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کرانے کے لیے تمام ممالک کو تعاون کرنا چاہیے، طالبان سے براہ راست مذاکرات میں افغان حکومت کا متبادل کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ماسکو میں افغان امن مذاکرات میں پاکستان اور چین سمیت 12ممالک کو مدعو کیا گیا ہے، افغان حکومت مذاکرات میں شرکت نہیں کر رہی، تاہم افغان امن کونسل کا وفد آزادانہ حیثیت میں کانفرنس میں شریک ہوگا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved