نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی ایجنسی این آئی اے نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن اور دیگر ادارے کی 18 کروڑ روپے سے زائد کی املاک ضبط کر لی ہیں۔ این آئی اے نے ذاکر نائیک کے خلاف دوسرا نوٹس جاری کر کے انہیں 30 مارچ کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلا دیش میں گزشتہ سال ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سرگرمیوں پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی حکام نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف گزشتہ سال مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔