امریکا کی ایران کوعالمی سطح پرتنہا کرنے کی کوششیں تیز
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کوعالمی سطح پرتنہا کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے اس بات پرزور دیا کہ ایران کو اس کی غیرذمہ داری اور

غیرمستحکم سرگرمیوں باالخصوص دہشت گردی کے فروغ اورجوہری پروگرام کے حوالے سے احتساب کے کٹہرے میں لانے کے لئے مل کرکام کرنا ہوگا۔امریکی صدرکی جانب سے رواں ہفتے ایران کے حوالے سے ایک جامع حکمت عملی کے اعلان کی توقع کی جارہی تھی جس میں 2015میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی توثیق کو واپس لئے جانے کاامکان تھا، ایران کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے میں برطانیہ چین فرانس روس جرمنی اور امریکا شامل ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے نیوکلیئر معاہدے کو سخت تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے اور گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران کا معاہدہ امریکا کے لئے باعث شرمندگی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved