شام میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3ود کش بمبار مارے گئے
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دارالحکومت کے مرکزی پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں خود کش بمبار مارے گئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں تین خود کش بمباروں نے خالد بن ولید اسٹریٹ پر واقع پولیس ہیڈکوارٹرز

میں مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔تیسرے حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ہیڈکوارٹرز کے پیچھے گھیر لیا اور فرار ہونے کی جگہ نہ ملنے پر اس نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ شامی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں تین حملہ آوروں کے علاوہ ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2 اکتوبر کو دمشق کے جنوبی ضلع میدان میں ہونے والے حملے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved