افغان صوبے بدخشاں میں ڈرون حملہ،8طالبان جنگجو ہلاک
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق نیٹو فورسز نے بدخشاں کے ضلع راغستان میں بغیر پائلٹ طیارے کے ذریعے میزائل حملہ کیا

جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کے ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کے اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔افغان حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے طالبان جنگجوؤں کی 8 لاشیں ملی ہیں اور ان کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ اس وقت بدخشاں کے دو اضلاع مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہیں جب کہ دیگر 10 علاقوں میں فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved