مر د اور خواتین اب ہو ٹل میں نہ تو ایک ساتھ یہ کام کر سکتے اور نہ ہی یہ پہن سکتے ؟
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ علاقوں میں ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے لاکھوں سیاح سیر و تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔ دبئی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں کیلئے کچھ ضروری ہدایات دی جاتی ہیں جن پر عمل انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اگر ان ہدایات پر عمل نہ کیا جائے تو جیل کی ہوا کھانا بھی پڑ سکتی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے میں متحدہ عرب امارات خصوصاً دبئی کے قوانین اور ضوابط کے بارے میں ایک دلچسپ رپورٹ شائع کی گئی ہے جن پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، جو درج ذیل ہیں۔

1: بغیر اجازت کسی بھی خاتون کی تصویر کھینچنا سخت منع ہے۔ ایسا کرنے کی صورت میں آپ سلاخوں کے پیچھے بھی جا سکتے ہیں۔ 2: عوامی مقامات پر شراب پینے پر پابندی عائد ہے۔ 3: متحدہ عرب امارات میں غیر شائستہ زبان استعمال کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، غیر ملکی خاص طور پر سوشل میڈيا پر ایسی حرکات سے یا پوسٹ سے گریز کریں۔ 4: کسی مرد اور عورت کو ایک ساتھ ہوٹل میں ٹھہرنے کیلئے ان کا میاں بیوی ہونا لازمی ہے۔ غیر شادی شدہ جوڑے کسی بھی ہوٹل کے کمرے میں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ 5: دبئی میں معیوب اشارے کرنا یا برتاؤ کرنا بھی سخت منع ہے 6: یہاں کے قوانین کے مطابق مرد اور خواتین ایک دوسرے کا لباس نہیں پہن سکتے۔ 7: دبئی میں چست لباس پہننے پر سخت پابندی عائد ہے۔ 8: رمضان المبارک میں روزہ دار کے سامنے، کھانے پینے یا پھر سگریٹ پینے سے اجتناب بھی بہت ضروری ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved