سعودی عرب میں پاکستانی مزدور کو شیر کے آگے ڈال دیا گیا پاکستانیوں کیساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف)اراکین قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں ایک محنت کش کو ایک سعودی کی جانب سے شیر کے آگے ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر علی محمد خان نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ جس طرح حل ہوا اس پر آپ اور سپیکر مبارکباد کے مستحق ہیں تاہماس بارے میں تحقیقات کرائی جائیں کہ یہ سازش کس نے کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بیرون ممالک میں فارن آفیسز میں ایک ڈیسک بنایا جائے ان کی مالی معاونت کے لئے جہاں اقدامات اٹھائے جائیں۔سعودی عرب میں ایک پاکستانی پر کس سعودی نے شیر کے آگے

چھوڑا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اس کا نوٹس لیا جائے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ میرے حلقے کے ایک محنت کش کے ساتھ سعودی عرب میں یہ واقعہ ہوا ہے اس سے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس معاملہ پر حکومت نوٹس لے۔‎یاد رہے سعودی عرب میں عرب شیخ کی طرف سے ایک پاکستانی کومزدوری پر رکھ کر اس پر شیر چھوڑدیا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
67%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved