امریکہ نے داعش کواکٹھا کرکے افغانستان میں جمع کر لیا۔۔پاکستان سے بھی بھرتیاں جاری۔۔ماہانہ کتنی تنخواہ؟؟؟پاکستان کے خلاف کیا تیاریاں؟؟رونگ
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام سے دنیا بھر میں دہشتگردی پھیلا کر ان پر جنگ مسلط کرنے والے امریکہ کا ایک اور بھیانک چہرہ سامنے آگیا ہے۔ ملک کے معروف صحافی، اینکر اور کالم نگار جاوید چودھری نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ امریکہ نے شام،عراق اور لبنان سے داعش کو اب افغانستان منتقل کرنا شروع کر دیاہے۔ انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی جانب سے داعش کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے داعش کا مرکز امریکی فوج اڈے میں ہی قائم ہے۔ انھیں پانچ سو ڈالر ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

ادھر سے بھارتی خفیہ ایجنسی راءکے تربیت یافتہ افراد بھی داعش میں شامل ہورہے ہیں۔ داعش اپنا ریڈیو سٹیشن بھی قائم کرچکی ہے جس کی نشریات افغانستان بھر میں اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سنی جا سکتی ہیں۔ امریکہ یہ سب کچھ اپنے سلسلہ وار مذموم عزائم کی تکمیل کےلئے کر رہا ہے۔ پہلے وہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں دباؤ بڑھائے گا ۔ پھراپنی بد نیتی کو پایہ تکمیل کو پہنچانے کےلئے داعش کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گا۔ان کو طالبان کے خلاف استعمال کرتے ہوئے ان سے علاقوں پر قبضے کروائے جائیں گے۔اور پھر ان سے علاقے لے کر امریکہ انھیں پاکستان کی طرف ہانک دے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
36%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
14%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved