مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی تعمیر ترقی کی ضامن ہے،ابرار عزیز
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

عباسپور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئررہنما چوہدری ابرارعزیزایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی تعمیر ترقی کی ضامن ہے اورمسلم لیگ ن کے دورے حکومت میں آزادکشمیر ایک ہسپتال کی ترقی یافتہ خطہ بن جائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میں میرٹ کی بالادستی کوقائم کیااداروں کومستحکم کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکررہی ہے چوہدری ابرارعزیزایڈووکیٹ نے کہاکہ حلقہ نمبراعباسپور ایل اوسی پرواقع ہے اورآئے روزبھارتی افواج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول کے قریب ترین آبادی شدید مشکلات کاشکار بھارتی افواج سولنگ آبادی کونشانہ بنارہی ہے لوگوں کی املاک کوشدیدنقصان پہنچایاجارہاہے

اورلوگوں کوہجرت کرنے پرمجبور کیاجارہا ہے بھارتی افواج بین الاقوامی قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں کررہی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے چوہدری ابرارعزیزایڈووکیٹ نے صدرآزادکشمیر سردارمعسودخان وزیراعظم آزادکشمیر سمیت دیگر حکومتی نمائندوں کی توجہ لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی فائرنگ سے متاثرہونیوالے متاثرین کی فوری طورپر مددکی جائے ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے ۔اورشہیداورزخمی ہونے والوں کی مالی معاونت کی جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved