الیکشن 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن)میرٹ پر جیتے گی،راجہ محمد اعظم
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

کسگمہ(نمائندہ اوصاف)معروف سیاسی وسماجی رہنما مسلم لیگ (ن)تحصیل بھمبر راجہ محمد اعظم آف غازی گڑھا نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن)میرٹ پر جیتے گی پاکستان میں موٹر وے، بجلی کے کارخانے ، میٹرو بس ، صحت کی سہولیات امن و امان کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ (ن)کے بے مثال کارنامے ہیں حالیہ ملکی صورت حال میں سب سے زیادہ عوامی طاقت رکھنے والی پاکستان مسلم ن)لیگ دوبارہ حکومت بنانے کی اہلیت رکھتی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی انتخابی جنگ صرف اور صرف اپوزیشن لیڈر تک محدود رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ا نہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت کو ختم کرنے کے لیے بیک وقت مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں زرداری کے کچھ نہ کرنے پر پورے پانچ سال ہر طرف معجزانہ خاموشی رہی

مگر میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے ملک میں بہتری کی کوشش کی تو اسے سزادی جا رہی ہے لیکن حالیہ صورت حال میں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی لڑائی آمدہ انتخابات میں صرف اور صرف اپوزیشن لیڈر بننے تک محدود ہوگی انشاء مسلم لیگ (ن)دوبارہ بھاری اکثریت سے انتخابات میں جیت کر ایوانوں میں آئے گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)نے اپنی پالیسیوں سے ثابت کر دیا کہ (ن)لیگ میرٹ کو بحال کرنے والی، روزگار مہیا کرنے والی اور تعمیر وترقی کرنے والی ملک کی واحد عوامی جماعت ہے سوشل میڈیا پر پروپگینڈے کرنے والے ہر روز پاکستان کو پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کے نئے نئے سفر طے کرے گااور حالیہ سیاسی بحران (ن)لیگ کی الیکشن 2018ء میں فتح کے ساتھ ہی دم توڑ جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved