داعش کی رکن برطانوی دہشت گردوائٹ ویڈو ڈرون حملے میں ہلاک
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

جنگجو(مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم داعش میں شامل ہونے والی برطانوی گلوکارہ سیلے جونز امریکی ڈرون حملے میں ماری گئی۔امریکا نے شام اور عراق کے سرحدی علاقے میں برطانیہ کو مطلوب ”وائٹ ویڈو“ کے نام سے مشہور سیلے جونز کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا

جس میں اس کے 12 سالہ بیٹے کی ہلاکت کا بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق گلوکارہ سیلے جونز 2013 میں اپنے بیٹے کے ساتھ شام جا کر داعش میں شامل ہوگئی تھیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق سیلے جونز پینٹاگون کی ہٹ لسٹ پر تھیں جس نے درجنوں حملوں کی منصوبہ بندی کی جب کہ سیلے داعش کے انوار الولاکی بٹالین ونگ کی سربراہ تھیں جو یورپی خواتین کی بھرتیاں اور انہیں تربیت دینے کی ذمہ دار تھیں۔32 سالہ سیلے جونز کے خاوند حسین 2015 میں ڈرون حملے میں مارے گئے تھے جو داعش کے کمپیوٹر ہیکنگ بریگیڈ کے سربراہ تھے۔ سیلے جونز کی ڈرون حملے میں ہلاکت سے متعلق امریکا کی جانب سے برطانوی کمانڈرز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved