افغان صوبے جاوزان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 5طالبان ہلاک
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے جاوزان میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات جاوزان صوبے کے ضلع فیض آباد کے علاقے چہار باغ میں

ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور طالبان کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔افغان پولیس حکام کے مطابق طالبان رہنما مولوی احمد شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے۔جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ فورسز نے طالبان کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved