ویتنام ، سیلاب نے تباہی مچادی،50 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ، فوج طلب
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

ہنوئی(ویب ڈیسک) ویتنام میں سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفات نے ویتنام کے مرکزاور شمالی علاقوں میں بڑی پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔

شدید بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جب کہ رہائشی علاقوں پر تودے گرنے سے درجنوں افراد مٹی تلے دب گئے اور ملبے سے متعدد لاشیں نکالی گئی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے باعث 40سےزائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن کیا جارہا ہے۔حکومت نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کے بحفاظت انخلا کو ممکن بنانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرلی ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے 317گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 34ہزار گھرمتاثر ہوئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved