بازیاب غیرملکیوں کے والدین پاک فوج کے شکر گزار
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     دنیا

اوٹاوا(ویب ڈیسک) پاک افغان سرحد پر انٹیلی جنس آپریشن میں بازیاب کرائے گئے مغوی کینیڈین امریکی خاندان کے والدین نے پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کینیڈا شہری جوشوا بوائل کے والدین نے ویڈیو بیان جاری کرکے پاکستانی فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ پیٹرک اور لنڈا بوائل نے کہا کہ ان کے بیٹے جوشوا بوائل، ان کی امریکی اہلیہ کائیٹلن کولمین اور ان کے 3 بچوں کو بازیاب کرانے پر پاکستانی، امریکی

، افغان اور کینیڈا کی حکومتوں کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بہادر پاکستانی سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تمام پانچوں یرغمالیوں کو زندہ بچایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرایا تھا جن میں ایک کینیڈین جوشوا بوائل اس کی بیوی امریکی شہری کائیٹلن کولمین اور ان کے 3 بچے شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved