لیڈی ہیلتھ ورکرز پر پولیس تشدد نے مہا راجہ ہری سنگھ کے دور کی یاد تازہ کردی ہے ،سید وقار حسین
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

باغ(آئی این پی) لیڈی ہیلتھ ورکرز پر پولیس تشدد نے مہا راجہ ہری سنگھ کے دور کی یاد تازہ کردی ۔سات ماہ سے سرکاری کام لینے کے باوجو د تنخوائیں نہ دینا اور تنخواہ مانگنے کے مطالبہ پر خواتین کو مار پیٹ حکومت کو مہنگی پڑے گی ۔پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر غیر ت مند ملازمین حکومت کی اس بربریت کے خلاف متحد ہو جائیں 18 اکتوبر کو مظفرآباد میں خواتین ورکرز پر تشدد کے خلا ف یو مِ احتجاج منائیں گے ۔مہاراجہ ہر ی سنگھ سے ہمارے آباؤ و اجداد نے بیگار نہ دینے کی بنیا د پر غیر ت کا مظاہرہ کر کے اس ریاست کو آزاد کروایا تھا آج اس ریا ست کا حکمر ان طبقہ پھر اُسی نہج پر چل رہا ہے اس لئے اس جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے محکمہ صحت سفید ہاتھی ہے پانچ اضلاع میں دوائی کانام و نشان تک نہیں عوام ڈیوٹی پر موجو د ملاز مین کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتے ہیں محکمہ کی اشرافیہ میٹنگز میں مصروف اور ریاست کے وسائل پر عیا شیا ں کر رہی ہے جو محکمہ چار ہزار خواتین ہیلتھ ورکر ز کو تنخوائیں نہیں دلو ا سکتا وہ عوا م کو علا ج معالجہ کی سہو لیا ت کیسے پہنچائے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر پیرا میڈیکل سٹا ف ایسو سی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری نے مظفرآباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ہو نے والی ریا ستی دہشتگردی کے

خلاف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ریاست ہمارے اسلاف نے اپنی جا نو ں کا نذرانہ دیکر اس لئے آزاد نہیں کروائی تھی کہ اس ریا ست میں بسنے والے افراد بالخصوص خواتین کو سرِ بازار جبر اور تشدد کا نشانہ بنا کر اُن کی تحضیک کی جائے اس بے غیرتی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا کہ حکمرا ن طبقہ اور بیو رو کریسی عیاشیاں کرے جس کا ثبو ت یہ ہیکہ حکومت ریاست سے واپس جانے والے لینٹ بیوروکریٹس کو پینشن ،گاڑیاں ، ڈیزل پیٹرول اور دیگر مراعات اُنکے پیچھے لے کر بھاگتی ہے جبکہ عوام النا س کو صحت کی سہو لیا ت مہیا کرنے والی غریب خواتین کو تشدد کا نشا نہ بنا یا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت تو اس امر کی ہے کہ ریا ست میں بھی جے ۔ آئی ۔ ٹی بنائی جائے اور اس بات کا پتہ چلا یا جا نا ضروری ہیکہ ریاست کو مہیا ہو نے والے وسائل کس پر اور کہاں خر چ ہو رہے ہیں ۔انہوں نے پیر امیڈیکس اور دیگر تمام ملازمین سے 18 اکتوبر کو ہو نے والے احتجا ج میں بھر پو ر شرکت کے لئے اپیل کی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved