آزاد جموں کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،فاروق عبداللہ
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دنیا

سرینگر /نئی دہلی(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کو اپنے زیر انتظام کشمیر کے دونوں حصوں کو خود مختاری دینی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں قومی کانفرنس پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت اور پوری دنیا کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ جو کشمیر ہے وہ پاکستان کا حصہ ہے

اور جو حصہ بھارت کے ساتھ ہے وہ بھارت کا ہی ہے، یہ جنگ لڑنے کے باوجود بھی تبدیل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا دونوں ممالک اپنے ساتھ موجود کشمیر کے حصوں کو خود مختاری دیں۔سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک آزاد ریاست کے طور پر نہیں رہ سکتا، ہم زمینی طور پر گھرے ہوئے ہیں، ہمارے ایک جانب چین، دوسری جانب پاکستان اور تیسری جانب بھارت ہے اور یہ تینوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ریاست نے انڈیا کے ساتھ محبت سے جڑنا چاہا تو کشمیری عوام کو دھوکا دیا گیا اور ان کے ساتھ ٹھیک طرح سے برتا نہیں کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved