کرپشن الزامات: بنگلہ دیشی چیف جسٹس مستعفی
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دنیا

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے بنگلا دیش کے چیف جسٹس بالاخر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے‘ وہ گزشتہ ایک ماہ سےجبری رخصت پر تھے۔تفصیلات کے کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس ‘جسٹس سنہا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے‘ بنگلہ دیشی صدر کے ترجمان نے استعفے کی تصدیق کردی۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے 11 مقدمات ہیں ‘ جن کے سبب انہوں نے استعفیٰ دیا ہے

۔دوسری جانب چیف جسٹس سنہا کی جانب سے چند ماہ قبل سنائے گئے فیصلے کے سبب بنگلہ حکومت اور چیف جسٹس کے درمیان کشمکش جاری ہے‘ فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کہ پارلیمنٹ‘ عدالتِ عظمی ٰ کے ججز کو برطرف نہیں کرسکتی ۔اس ساری صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے چیف جسٹس کو ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیجا ہوا تھا‘ اور ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات بھی درج تھے ‘ جس کے نتیجے میں بالاخر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved