شام: اتوار بازار پر فضائی حملے کثیر تعداد میں ہلاکتیں
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دنیا

دمشق (ویب ڈیسک )شام کی تحصیل حلب کے مغربی علاقے ایتاریب میں اتوار بازار کی جگہ کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حلب کے مغرب میں مخالفین کے زیر کنٹرول دیہی علاقے ایتاریب میں ایک اتوار بازار پر تین فضائی حملے کئے گئے۔ حملے کے وقت بازار میں 100 کے قریب افراد موجود تھے ۔

زخمیوں کی قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملے میں بیسیوں رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ملبے تلے دبے افراد کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved