بھارت،پاک چین سرحدوں کی نگرانی کیلئے فوج کو 600ڈرونز سے لیس کرے گا، بھارتی میڈیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دنیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت پاکستان اور چین سے ملحقہ سرحدوں کی نگرانی کے لئے اپنی فوج کو 600ڈرونز سے لیس کرے گا، 5ہزار میٹر اونچائی پر پرواز کرنے والا ڈرون 10کلومیٹر تک چپے چپے پر نظر رکھیں گے، تمام فارورڈ بٹالین کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی آپریشن میں مصروف نیشنل رائفلس کو بھی یہ ڈرون دیئے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول اورلائن آف ایکچول کنٹرول ، ورکنگ باونڈری اور پاکستان سے لگنے والی بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لیے ڈرون طیارے بھی استعمال کرے گا۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج کو جلد ہی 600 ڈرونزسے لیس کیا جائے گا۔ بھارتی اخبار کے مطابق تقریبا 950 کروڑ رو پے کی لاگت سے خریدے جا نے والے یہ ڈرون اگلی چوکیوں پر تعینات تمام بٹالین کوسونپے جائیں گے

۔چار سے پانچ ہزار میٹر اونچائی تک پرواز کرنے والے یہ ڈرون تقریبا ً10 کلومیٹر کے دائرے میں چپے چپے پر نظر رکھیں گے اور بٹالین کمانڈر کو ان کی مسلسل تصاویر بھیجیں گے۔ تمام فارورڈ بٹالین کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی آپریشن میں مصروف نیشنل رائفلس کو بھی یہ ڈرون دیئے جائیں گے۔ سکم کے سرحدی علاقہ ڈوکلام میں چینی فوج کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے تنازعے اور سرحد پار سے دراندازی کے واقعات کے پیش نظر انفینٹری بٹالین کو ڈرون طیاروں سے لیس کئے جانے کو کافی اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔چند مہینوں میں پاکستان کی سرحد سے دراندازوں اور خاص طورپر سرحدی ایکشن ٹیم (بیٹ) کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق ہائی ٹیک ڈرون طیاروں سے دراندازوں کو بہ آسانی پکڑا جا سکتا ہے جبکہ اس پار کشمیر میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت پر بھی گہری نظر رکھی جائیگی۔ ایک بٹالین کو ایک بغیر پائلٹ طیارہ فراہم کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved