میاں نواز شریف نے جس طرح ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کیا،شوکت نواز
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما میاں نواز شریف کے جانثار ساتھی شوکت نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جس طرح ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کیا اس کی مثالی نہیں ملتی سابقہ دور حکومت میں عوام کے لیے کوئی کام نہ کیا گیا بجلی کا ایک منصوبہ تک نہ لگایا جا سکا جس کی وجہ سے ملک میں18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے ڈھیرے ڈال رکھے تھے اور تعمیر ترقی کے ساتھ ساتھ صنعت کا پہیہ بھی جام ہو چکا تھا میاں نواز شریف نے جب اقتدار سنھبالا تو ملک بحرانوں کا شکار تھا آج ملک کی معیشت اوپر جا رہی ہے

لوڈ شیڈنگ صفر ہے صنعت کا پہیہ چل رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما میاں نواز شریف کے جانثار ساتھی شوکت نواز نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ترقی کے دشمنوں کو میاں نواز شریف برداشت نہیں ہوئے میاں نواز شریف کے لیے عوام کا پیار برداشت نہیں ہوا وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والے آج بھی گالی گلوچ کی سیاست میں مصروف ہیں مگر کچھ حاصل نہ کر سکے میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں میاں نواز شریف کو وزرات عظمیٰ سے ہٹا کر ان کی عوامی خدمت کے جذبہ کو ختم نہیں کیا جا سکتا مسلم لیگ(ن) آج بھی عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے میاں نواز شریف واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں اور ایک بار عوامی طاقت سے وزیر اعظم پاکستان ہونگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved