بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دنیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی

اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم مانی پور میں ماؤ باغی اور نکسل باڑی تحریک کافی سرگرم ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مانی پور کے ضلع چندیل میں ہونے والے بم دھماکے میں اب تک 3 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 6 شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ میانمار کی سرحد کے قریب منی پور ریاست کے ضلع چندیل میں ڈسٹرک کونسل کے سامنے دھماکا ہوا۔ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق دھماکا صبح 6 بجے ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم مانی پور میں ماؤ باغی اور نکسل باڑی تحریک کافی سرگرم ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved