امریکا میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید چودہ افراد ہلاک
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائلنس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پچاس کے قریب واقعات پیش آئے ہیں۔اس رپورٹ کے

مطابق فائرنگ کے یہ واقعات ریاست لوئیزیانا، نیویارک، مسوری اور شمالی کیرولینا کے مختلف شہروں میں پیش آئے اور مجموعی طور پر 14 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے۔گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، جمعہ کی شب ختم ہونے والے اڑتالیس گھنٹے کے دوران امریکا بھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے 103 واقعات میں 41 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے تھے۔امریکا میں شہری حقوق کی تنظیمیں ملک میں اسلحہ کی آزادانہ خرید وفروخت کو محدود کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی طاقتور لابی، کانگریس میں ایسے کسی بھی قانون کو منظور نہیں ہونے دے رہی ہے۔امریکہ کے موجودہ صدر کو اسلحہ لابی کا سب سے بڑا حامی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے چند روز قبل اسلحہ لابی کو یقین دلایا تھا کہ وہ ان کی حمایت کرتے رہیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved