امریکی سپریم کورٹ نے 6مسلم ممالک پرسفری پابندیوں کی منظوری دیدی، نام بارے پتہ چل گیا
  5  دسمبر‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے 6مسلم ممالک پر امریکا کے لئےسفری پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلم ممالک پرسفری پابندی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے

تحت عائد کی تھی ، سپریم کورٹ کے9میں سے 7ججزنے اس فیصلےکی حمایت اور 2 نےمخالفت کی۔امریکا کی مختلف عدالتوں میں سفری پابندیوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہیں،مختلف امریکی عدالتوں کی جانب سے اس صدارتی حکم نامے پر حکم امتناع کے اجراء پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے منصوبے پر زیادہ سخت عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر سماعت جلد از جلد کرنے چاہئے۔جن ممالک پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان ممالک میں ایران ، شام، لیبیا ، یمن ، صومالیہ ، چاڈ شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved