’’اللہ پاک کا معجزہ ‘‘ بغیر پاکستان سے جنگ کیے بھارتی فوجیوں کی بڑی تعد اد پراسرار طور پر جہنم واصل ہونے لگی ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائ
  5  دسمبر‬‮  2017     |     دنیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد بغیر کسی جنگ میں حصہ لیے خودکشیوں، بیماریوں اور حادثات کے باعث مرنے لگی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ہر سال 2 بٹالین کے برابر فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خودکشی، بیماری اور حادثات کے سبب بھارتی فوج کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقجان گنوانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 16 سو سالانہ ہوگئی۔ یہ تعداد میدان جنگ اور مختلف آپریشنز میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔بھارتی آرمی چیف بین روات کا کہنا ہے کہ ہرسال 2 بٹالین جتنے فوجیوں کا مرنا تشویش کی بات ہےسنہ 2014 سے اب تک بھارت کی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے 6 ہزار 5 سو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کردیا تھا۔تیج بہادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجیوں کو مناسب خوراک نہیں دی جارہی اور اکثر انہیں رات کو بھوکا سونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے میں مشکل کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانبسے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذہنی تناؤ کے باعث سب سے زیادہ خودکشیاں بھارت میں ہوتی ہیں۔ گویا بھارت میں صرف فوجیوں میں ہی نہیں بلکہ عام افراد میں بھی خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذہنی امراض کا شکار افراد میں سے ڈپریشن کے تقریباً 50 فیصد مریض بھارت، چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں موجود ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved