سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈا لیزا رائس کی سعودی قیادت سےملاقات
  6  دسمبر‬‮  2017     |     دنیا

ریاض (نیوز ڈیسک ) سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈ لیزا رائس نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران الریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے الگ الگ ملاقات کی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں

ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کونڈا لیزا رائس کی شاہ سلمان سے ملاقات کے وقت وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے انچارج خالد العیسیٰ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور کونڈا لیزا رائس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی قومی سلامتی کے مشیر محمد الغفیلی بھی موجود تھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved