مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ، ٹرمپ آج اہم اعلان کریں گے
  6  دسمبر‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)سعودی عرب، مصر، دمشق، یورپی یونین سمیت عالمی رہنماؤں نے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ ممکنہ فیصلے کے خلاف فلسطینی تنظیموں نے آج سے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ امریکا کا مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ، صدر

ٹرمپ آج فیصلے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرز کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ صدر کے فیصلے سے متعلق بہت سے سوالات ہیں تاہم اس پر وہ بدھ کو ہی بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ کے ممکنہ فیصلے کی سعودی عرب سمیت اسلامی دنیا اور عالمی رہنماؤں نے مخالفت کر دی ہے۔ امریکی صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو فون کیا اور فیصلے پر اعتماد میں لیا، تاہم شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے سے اسلامی دنیا میں اشتعال پیدا ہو گا۔ ادھر امریکی ممکنہ فیصلے کے خلاف مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں نے صدر ٹرمپ کی تصاویر جلا دیں۔ دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر امریکی سفارت خانے کے ملازمین کو باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved