نئے سے نئے اقدامات کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں
  6  دسمبر‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد(نیوز یسک) سعودی عرب کے ولی عہد اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد نئے سے نئے اقدامات کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں ۔ جبکہ گزشتہ دنوں شہزادوں کی گرفتاری سے محمد بن سلمان کو دنیا بھر جان چکی ہے ۔ عموماََ محمد بن سلمان کو میٹنگز میں

یا عام طور پر سعودی لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا ہوگا ۔ جو کہ سعودی عرب کی دنیا بھر میں پہچان بھی ہے ۔تاہم گزشتہ روز مدینہ منورہ کے صحرائی علاقے میں اپنے دورے کے دوران مقامی شہریوں کے ساتھ عام سادہ کپڑوں میں سیلفیوں نے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی ۔ محمد بن سلمان کی سادہ طبیعت کو دیکھ سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا ہے ۔ بلکہ سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے تو محمد بن سلمان کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ہی سعودی عرب کے اصل خیر خواہ ہیں ۔عام اور سادہ لباس میں دیکھ کر تو آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ محمدبن سلمان ایسے بھی ہو سکتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved