مشہور ترین کالج نے لڑکیوں کےجینز پر پابندی لگادی ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی
  7  دسمبر‬‮  2017     |     دنیا

پٹنہ(نیوز ڈیسک) بھارتی شہر پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مگادھ مہیلا کالج کی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز

اور پٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ڈریس کوڈ پر آئندہ سال جنوری سے عمل کیا جائے گا۔ کالج کی پرنسپل ششی شرما نے ایک بیان میں کالج انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبات نے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کی درخواست کی تھی کیونکہ اس سے سماجی تفریق پیدا جنم لے رہی تھی۔کالج پرنسپل کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لڑکیاں جینز نہیں پہنتیں لہٰذا انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا جبکہ ہندو طالبات کا لباس دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج روایات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ ’’ماڈرن کالج نہیں ہے‘‘۔ششی شرما کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں موبائل فون پر بھی پابندی ہو گی تاہم کالج کیمپس میں مختص جگہ پر موبائل فون استعمال کیا جا سکتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved