باغ،آئی جی آزاد کشمیر کے احکامات کھو کھاتے ۔۔۔محکمہ پولیس کے چھوٹے اہلکاروں کا دوسری تحصیلوں میں تبادلہ
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

باغ(آئی این پی) محکمہ پولیس کے چھوٹے اہلکاران کو دوسری تحصیل میں تبادلہ کر کے بھیج دیا گیا ہے ۔ انسپکٹر ، سب انسپکٹر یہ اپنے ضلع میں بدستور فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ آئی جی آزاد کشمیر کے احکامات کھو کھاتے میں چلے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی آزاد کشمیر نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مقامی پولیس آفیسران اور چھوٹے ملازمین کو دوسرے ضلع میں بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن جن لوگوں کے پاس سیاسی اثروسوخ نہیں تھا ان کا دوسرے ضلع اور تحصیل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ جو انسپکٹر اور سب انسپکٹر ہیں وہ اپنے ضلع میں موجود ہیں اس لیے وہ اثرو سوخ رکھنے والے آفیسر ہیں

۔ڈی آئی جی پونچھ ڈویثرن نے اپنے پسندیدہ انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو اپنے ہی ضلع میں رہنے دیا ہے اور چھوٹے ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ چھوٹے ملازمین آج در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور اثر وسوخ رکھنے والے لوگ شام کو اپنے گھروں میں جاتے ہیں ۔ متاثر ہ خاندانوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی آزا دکشمیر یا تو ہمارے بیٹوں کو بھی واپس لائے یا قانون کے مطابق فوری عملدرآمد کرے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری سیاسی آپروچ نہیں ہے اس لیے ہم صحافیوں تک آئیں کہ ہماری آواز آئی جی آزاد کشمیر تک پہنچے تاکہ قانون پر عملدرآمد ہو سکے اور آئی جی آزاد کشمیر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی انسپکٹر ، سب انسپکٹر کا دوسرے تحصیل و ضلع میں تبادلہ کریں ۔ اگر ایسا نہ ہو سکا تو ہم احتجا ج کے لیے بھی کال کر سکتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved