دنیا کی کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، اورنگزیب صدیق
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

باغ(آئی این پی) سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل باغسردار حاجی اورنگزیب صدیق نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی جن قوموں نے ترقی کی منازل تہہ کی ہیں انہوں نے تعلیم کو ترجحی بنیادوں پر رکھا ہے ہمیں دور جدید میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا تاک ہم ترقی کی منازل تہہ کر کر سکیں آزاد کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں نے دور جدید کا خیال رکھتے ہوئے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینے میں اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے آزادکشمیر کے تعلیمی میدان میں کہیں آگے ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا جس کی وجہ سے این ٹی ایس کا قیام،پبلک سروس کمیشن میں قابل اور دیانتدار لوگوں کا انتخاب کیا گیا انہوں نے پرنسپل سردار آصف خان کی محکمہ تعلیم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے سردار آصف کی خدمات کو محکمہ تعلیم اور عوام علاقہ تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز انٹرسائنس کالج سلوٹ کوٹھیاں میں سردار آصف پرنسپل ادارہ کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی سردار محمد آصف خان تھے جبکہ صدار ت پرنسپل بوائز انٹرسائنس کالج موہری فرمان شاہ سید کوثر حسین شاہ نے کی تقریب سے سردار حاجی اورنگزیب صدیق،پرنسپل (ریٹائرڈ)راجہ عتیق،عبدالحق،پرنسپل منصف ،پرنسپل شادحسین،پرنسپل کوثرحسین شاہ ،مولانا زبیر احمد نقشبندی ،سید ریاض حسین شاہ ،پرنسپل سردار نعیم ،ہیڈماسٹر ریٹائرڈ سید فدا حسین شاہ،میڈم شمیم اختر ،میڈم،شاہین اخترسردار محمود حسین ،پرنسپل ریڈفاؤنڈیشن سکول کہوٹی سردار تنویر احمداور دیگرنے خطاب کیا۔ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد آصف خان کی علمی ،ادبی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ سردار محمد آصف خان نے اپنی سروس کے دوران ایک سنہری دور گزارا۔انہوں نے کہا سردار محمد آصف ایک بہترین استاد ،بہترین منتظم،بہترین دوست اور ایک بہترین لیڈرشپ کے حامل فرد ہیں۔جنھوں نے اپنی سروس کے دوران کمال شہرت حاصل کی اوراپنی سروس کا اختتام شہرت کی بلندیوں پر باوقار انداز میں کیا۔مقررین نے کہا کہ سردار محمد آصف زمانہ طالب علمی میں ایک بہترین طالب علم ہونے کیساتھ انٹربورڈ مقابلہ جات کے بہترین اتھلیٹ کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار محمد آصف دوستوں کے دوست ہیں

اور اپنے اعلیٰ اخلاق اور پر تاثیر گفتگو سے انہوں نے کشمیر کے طول عرض کے لوگوں کو اس سحر میں مبتلا کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج تعلیمی سیکٹر ایک عظیم شخصیت کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ سے محروم ہوگیاہے۔انہوں نے کہا سردار محمد آصف خان سکول و کالج کے اندر اور سکول و کالج سے باہر لوگوں کی رہبری اور راہنمائی کرتے رہے یہ کسی کسی استاد کی خوبی ہی ہوتی ہے جو کالج کے اندر اور باہر دونوں سیکٹرز میں بہترین رول پلے کر رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ کوٹھیاں کی سرزمین خوش نصیب ہے جس نے ایک ایسی شخصیت کو جنم دیا ۔جو پورے کشمیر میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے مقبول ہے ۔مقررین نے کہا کہ سردار محمد آصف جیسی شخصیت اہل باغ کے لیے اور خاص طور پر کوٹھیاں والوں کے لیے ایک رول ماڈل ہے ۔ مقررین نے سردار محمد آصف کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے خصوصی دعا کی ۔اور تقریب کے آخر پر ان کے سیکڑوں طلباء اور دوستوں نے انھیں تحائف پیش کیے اور انھیں ایک بڑے قافلے کی صورت میں کہوٹی مرکز تک چھوڑا۔اللہ سردار محمد آصف خان کی علمی ،ادبی و سماجی خدمات کو قبول فرمائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved