صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری (کل )ہٹیاں بالا میں عظیم الشان ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہٹیاں بالا (آئی این پی) سابق وزیراعظم آزادکشمیر وصدر پی ٹی آئی بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کل 9دسمبر کو ہٹیاں بالا میں عظیم الشان ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے صدر پی ٹی آئی محمداخلاق خان، چیف آرگنائز پاکستان تحریک انصاف طیب منظور کیانی انتہائی متحرک ہوگے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم کا آغاز تیزکردیا ہے حلقہ پانچ میں اس کنونشن کو تبدیلی کی جانب ایک پیشرفت قراردیا جارہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخلاق خان صدر پی ٹی آئی محمداخلاق خان،چیف آرگنائز پاکستان تحریک انصاف طیب منظور کیانی نے کہا کہ بیرسٹرسلطان ہی کشمیری قوم کی امنگوں کے ترجمان ہیں انہوں نے پوری دنیا کے اندر جس طرح مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اس سے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی نودسمبر کا ورکر کنونشن پانامہ لیگ کی حکومت کے دردیوار ہلا دے گا قائدپاکستان عمران کی جہدوجہدضرور رنگ لائے گئی وہ اپنے لیئے نہیں ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں پانامہ لیکس کردارجلد جیل میں ہوں گئے میاں برادران اپنی کرپشن چھپانے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈے کررہے ہیں اسمبلی میں دیئے گئے بیانات کو بھی میاں برادران نے جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر کرپشن اور لوٹ مار کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے اسمبلی کے اندروباہر ہرمحاذ پرمیاں برادران کے خلاف موثر تحریک کا آغاز کررکھا ہے بھاگنے نہیں دیں گئے جبکہ قائدکشمیربیرسٹر سلطان محمود نے تحریک آزادی کشمیر کا بیڑا اٹھا رکھا ہے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیرکو موثرانداراز میں اٹھاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے اور کشمیریوں کے مسلمہ لیڈر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری ہیں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو عوامی قوت بنانے کے لیئے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے قیاس کیا جا رہا ہے

کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے سینکڑوں کارکنان اپنی اپنی قیادتوں سے منحرف ہوکر PTIمیں شامل ہوں گے 09دسمبر کو PTIہٹیاں بالا میں میدان سجائے گی چیف آرگنائز پاکستان تحریک انصاف طیب منظور کیانی کا نودسمبر کو ورکر کنونشن کامیاب بنانے کے لیئے گوجربانڈی،گڑتھامہ،میرا بکوٹ،پاہل،ریوند،گڑمنڈہ،تلی کوٹ ،کلی گبر،کٹھائی،چناری،سدھانیء،شڑگ چناری،درنگ سیداں،چکوٹھی،ناگنی سمیت مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا عمائدین علاقہ سے ملاقات کی اور ورکرکنونشن میں بھرپور شرکت کی دعوت دی اس موقع پر مختلف مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر پانچ سمیت کشمیر بھر میں گڈگورنس کے نام پرڈرامہ رچایا گیا ہے انشاء اللہ نودسمبر کا ورکر کنونشن ریفرنڈم ثابت ہوگا اور تبدیلی کی لہر چلے گی قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کا ہٹیاں بالا آمد پر شانداراستقبال کیا جائے گا اس حوالہ سے رابطہ مہم تیزرکردی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved