چین نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ۔۔ بھارتی طیارے کے پر خچے اڑا دیے ۔۔ بھارت پر لرزہ طاری
  7  دسمبر‬‮  2017     |     دنیا

بیجنگ(نیو ز ڈیسک) چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بھارتی ڈرون کو چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ڑنہوا کے مطابق فوج کے مغربی تھیٹر کے مغربی بیورو کے نائب ڈائریکٹر زانگ شوئیلی کا کہنا تھا کہ ‘بھارت نے چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، جس پر ہمیں عدم اطمینان ہے اور ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں’۔ ان کا مزید کہنا تھا، ‘چینی بارڈر فوج نے پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور ڈیوائس ( ڈرون ) کی شناخت کی توثیق کی’۔تاہم زانگ نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ ڈرون کب اور کہاں مار گرایا گیا۔

چینی فوج نے بھارتی ڈرون ایک ایسے وقت میں مار گرایا ہے، جب رواں برس اگست میں دونوں ملکوں کی فوج ہمالیہ پہاڑوں کے دامن میں ڈوکلام کے مقام پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی تھیں، واضح رہے کہ اس علاقے پر چین اور بھارت دونوں اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ بعدازاں اگست کے آخر میں بھارتی فوج نے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ سے مذاکرات کے بعد ’مفاہمت‘ طے پا گئی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ریاست آروناچل پردیش کے معاملے پر 1962 میں ایک جنگ ہوچکی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
90%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
2%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved