حویلی،حویلی میں بجلی کی طویل بندش اور کم وولٹیج نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

حویلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حویلی میں بجلی کی طویل بندش اور کم وولٹیج نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ 24 گھنٹے میں کبھی بھی وولٹیج 50 واٹ سے نہیں بڑھی ۔ سر شام اندھیری رات چھا جاتی ہے۔ کم وولٹیج کے باعث عوام کی قیمتی الیکٹرانکس کی اشیاء جل گئیں ۔ بجلی کا حالیہ بحران اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا گیا۔ محکمہ برقیات 2 یونٹ صرف ہونے پر ہزاروں روپے ایوریج بل دے رہا ہے۔ چھانجل ہایڈرل پاور کی بندش پر عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اصلاح احوال کی جائے عوام کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے برعکس حویلی میں اُلٹی گنگا بہنے لگی۔ ہر آدھے گھنٹے بعد بجلی بند کر دی جاتی ہے اور سر شام حویلی بھر میں تاریکی رات چھا جاتی ہے۔ 24 گھنٹے میں اگر کہیں بجلی آجائے تو وولٹیج 50 واٹ سے زیادہ کبھی نہیں ہوتی۔

کم وولٹیج کی وجہ سے عوام کی لاکھوں روپے کی قیمتی الیکٹرانکس کی اشیاء سے ہاتھ دھونا پر گیا ہے۔ حویلی میں بجلی کے بلب کی روشنی موم بتی سے بھی کم ہوتی ہے۔ جبکہ محکمہ برقیات 20 واٹ بجلی پر 220 واٹ بجلی کا بل دیکر عوام کی کھال ادھیڑنے پر مصروف ہے۔ اور کمپیوٹر بلات کے نام پر محض 2 یونٹ بل کے مصافر پر ہزاروں روپے ایوریج بل کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے۔ چھانجل ہائیڈرل پاور کی چار ماہ سے بندش اور اصل صورتِ حال سے بھی عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ حویلی کے عوامی حلقوں کے مطابق بجلی کا حالیہ بحران اس سے قبل اتنا سنگین کبھی نہیں تھا۔ عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر برقیات اور وزیر تعمیراتِ عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پیچیدہ صورتِحال کو نوٹس لیکر اصلاح احوال کی جائے۔ یا رسول ؐ اللہ کانفرنس کل مرکزی جامع مسجد ہالن شمالی منعقد ہو گی ۔مفتی کشمیر مفتی محمد حسین چشتی خطاب کریں گے ۔جماعت اہلسنت ضلع حویلی بھرپور شرکت کرے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved