نعمانپورہ،باغ انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف) باغ انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ، با اثر قبضہ و تجاوزات مافیا نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے ، شہریوں کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر باغ نے ہمراہ بلدیہ و بی ڈی اے باگ میں جا جائز تجاوزات کا معائنہ کیا باغ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف پولیس کی نفری کے ہمراہ واک بھی کیا گیا بعد ازاں نا جائز تجاوزات کرنے والوں اور قبضہ مافیا کو وارننگ دی گئی وارننگ کے باوجود جب با اثر تجاوزات مافیا نے وارننگ کو خاطر میں نہ لایا باغ انتظامیہ اور بلدیہ باغ نے نا جائز تجاوزات کو مار کرتے ہوئے سرخ نشانات بھی لگائے اور آپریشن کا فیصلہ کیا مگر تا حال کوئی آپریشن نہ ہو سکا ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ باغ بلدیہ اور انتظامیہ نے آپریشن صرف تھڑے والوں اور ریڑھی والوں کی ھد تک کرنا ہے با اثر تاجر اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے انجمن تاجران باغ کے صدر حافظ طارق محمود نے بھی آپریشن کی حمایت کی اور رضا کارانہ طور پر انجمن تاجران باغ کے عہدیداران نے بھی تجاوزات میں شامل شیڈ ہیٹا دیئے مگر پھر آپریشن کے راستے میں کون سی رکاوٹ ہے ایک عرسہ سے اخبارات کی زینت بننے والی باغ کی مشہور و معروف احمد بیکری بھی تجاوزات میں شامل ہے جسکو بلدیہ باغ نے سرخ نشانات لگا کر مالک بیکری کو وارننگ دی مگر وارننگ کو کسی نے خاطر میں نہ لایا باغ کے شہریوں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغ انتظامیہ اور بلدیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات ہو رہی ہیں ، دفعہ 144کے باوجود کھلم کھلا حکومتی اداروں کی اتھارٹی کو چیلنج کیا جا رہا ہے باغ انتظامیہ کمزور ریڑھی اور تھیڑے والوں کے خلاف کاروائی کے بجائے با اثر قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved