رنگلہ ،شہبازعباسی پر پولیس تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

رنگلہ ( راجہ اعجازنذیر)شہبازعباسی پر پولیس تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کسی قانون میں نہیں لکھا کہ کوئی شریف شہری تھانے جائے تو اسے گالیاں دی جائیں اس کے پیسے چھین لیے جائیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر اور ڈی آئی جی پونچھ نوٹس لیں اور ایس ایچ او دھیر کوٹ نعمان فاضل اور محرر طارق کے خلاف قانونی کارروائی کریں ان خیلات کا اظہار جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماوءں شبیر عباسی،ارشد عباسی، مظہر عباسی ، پیپلز پارٹی دھیرکوٹ کے سیکرٹری جنرل جہانگیر عباسی،حلقہ غربی باغ کے سیکرٹری جنرل طارق عباسی مسلم لیگ ن کے رہنما سکندر عباسی شوکت عباسی نے

اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پولیس اصلاآت ایسے نہیں ہوتی کہ کسی کرپٹ اورراشی پولیس والے کو دوسری جگہ ٹرانسفر کیا جائے طارق محرر کے بارے میں ہر شخص جانتا ہے کہ وہ رشوت لین دین میں ملوث رہا ہے اور سزا کے طور پہ اسے دھیر کوٹ بھیجا گیا ہے سزا تو یہ ہے کہ اسے ملازمت سے برطرف کیا جائے نعمان فاضل یہاں سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بنا ہوا ہے جب سے یہ لوگ یہاں آئے ہیں دھیر کوٹ کی فضا دن بدن خراب کر رہے ہیں ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے شہباز محنت مزدوری کرتا ہے کسی مزدور سے پیسے چھین لینا کسی محافظ کا کام نہیں بلکہ یہ کسی ڈاکو کا کام ہو سکتا ہے پولیس کے اعلیٰ حکام اس بات کا نوٹس لیں اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں انھیں ملازمت سے برطرف کیا جائے ورنہ ہم اپنا احتجاج سڑک تک لے آئیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved