ترکی اورامارات کاتنازع شدت اختیارکرگیا۔۔۔ترکی کابڑااقدام
  11  جنوری‬‮  2018     |     دنیا

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)ترکی نے سفارتی تنازعے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں اس سڑک کا نام علامتی طور پر تبدیل کر دیا ہے جہاں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ واقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے سلطنتِ عثمانیہ کے فوجی کمانڈر فردین پاشا پر تنقید کی تھی اور اب سڑک کو علامتی طور پر اسی کمانڈر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں فردین پاشا اور ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان کے آباؤ اجداد پر الزامات عائد کیے تھے۔شیئر کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ 20ویں صدی کے شروع میں فردین پاشا جب مقدس شہر مدینہ کے گورنر تھے تو اس وقت انھوں نے عربوں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی اور اس کے ساتھ کہا گیا تھا کہ گورنر کی فورسز کا تعلق ترک صدر رجب طیب اردوغان کے آباؤ اجداد سے تھا۔اس پر صدر اردوغان نے گورنر فردین کا دفاع کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے اپنے آباؤ اجداد پر سوالات اٹھائے تھے۔صدر اردوغان نے اماراتی وزیر کو اپنی حیثیت میں رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دعوے بہتان آمیز ہیں اور متحدہ عرب امارات تیل اور دولت کی وجہ سے بگڑ گیا ہے۔اس ٹویٹ کے بعد انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے سینیئر سفارت کار کو طلب کر کے شکایت درج کرائی گئی تھی۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب خلیج میں سفارتی تنازعے پر اس نے قطر کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔انقرہ کے میئر نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر سڑک کانام تبدیل کرنے کی تصدیق کی ہے اور ساتھ میں ترک زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب سے سفارت خانے سے سرکاری طور پر خط و کتابت کے لیے پتا’مدینہ کا محافظ، فردین پاشا روڑ‘ لکھا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved