پولیس چوکی پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک
  12  جنوری‬‮  2018     |     دنیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آبادافغانستان کے صوبے قندوز میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں 5اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، دوسری جانب فاریاب میں نیٹو فوج کےفضائی حملے میں 25 طالبان ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق صوبہ قندوز میں طالبان جنگجوئوں نے ضلع ارچی کے مضافات میں قائم افغان پولیس کی

ایک چوکی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں، تاہم ضلعی میئر نصرالدین نظاری کے مطابق افغان پولیس کی جوابی کارروائی کے باعث طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ان کی تعداد سے متعلق واضح نہیں کہا جا سکتا۔نصرالدین نے کہاکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فاریاب میں نیٹو فوج کےفضائی حملے میں 25 طالبان ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز میں سال 2010 میں علاقے کے تحفظ کے لئے افغان مقامی پولیس کی تعیناتی میں مزید اضافہ کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved