جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
چکوٹھی،محکمہ تعلیم نسواں ہٹیاں بالا کے آفیسران کو حکومتی گڈ گورننس کی ہوا نہ لگ سکی
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

چکوٹھی( نمائندہ خصوصی) محکمہ تعلیم نسواں ہٹیاں بالا کے آفیسران کو حکومتی گڈ گورننس کی ہوا نہ لگ سکی حکومتی گڈ گورننس اور محکمہ تعلیم میں اصلاحات آفیسران کی آنکھوں سے اوجھل آفیسران بالا گڈگورننس اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کرنے تعلیمی اداروں میں بہتری اور اصلاحات لانے کے بجائے عہدے انجوائے کر رئے ہیں کوئی پوچھنے ولا نہیں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کھلانہ خورد کی طالبات کسی مسیحا کی انتظار میں آفیسران بالا اپنے وعدوں یقین دہانیوں پر پورا نہ اتر سکے امتحان کو چند ماہ باقی رہ گئے سکول میں طالبات کو پڑھانے والا کوئی نہیں طالبات بغیر پڑھے لکھے گھروں کو واپس جب پڑھا لکھا نہیں پڑھانے والا ہی کوئی نہیں امتحان کس بات کادیا جائے گا عوام علاقہ کو عرصہ دراز سے محکمہ کے آفیسران سبز باغ دکھانے کے ساتھ ہربار معلمات کوحاضر کرنے سٹاف پورا کرنے کی یقین دہانی کروا کر چلے جاتے ہیں مگر حاضر کوئی نہیں ہوتا نہ حاضر کروایا جاتا ہے محکمہ کے آفیسران کے اگے شکایات مطالبات درخواست احتجاج اور سکول کی حالت زار پیش کرنا گونگے بہروں کے آگئے بین بجانے کے مترادف ہے محکمہ کے آفیسران کو ٹس سے مس نہیں طالبات کا مستقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا آفیسران خاموش تماشائی کا کرداد ادا کرتے ہوئے عہدے انجوائے کر رئے ہیں آفیسران بالا حکومتی گڈ گورننس پر عملدرآمد کرنے نیک نامی کے بجائے حکومتی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں وزیراعظم کے حلقہ میں گڈ گورننس کی یہ صورتحال ہے دیگر اضلاع میں اسکے کیا اثرات ہو نگے محکمہ تعلیم نسواں ہٹیاں بالا کے آ فیسران نے با اثر معلمات کے سامنے گھوٹنے ٹیک دئیے ہیں ستم ظریفی کا عالم گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کھلانہ خورد کی سعیدہ نامی جونئیر معلمہ عرصہ آٹھ سال سے سکول حاضر ہی نہیں گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کر رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی اسکو کوئی حاضر کروانے والا شدید عوامی احتجاج کے باجود معلمہ کو حاضر نہیں کروایا گیا نہ ہی تبادلہ کیا گیا بدستور معلمہ غیر حاضر ہے کئی ماہ گزر چکے اداہ میں سنیئر معلمہ بھی نہیں ہے نہ سنیئر معلمہ اور نہ ہی جونیئر معلمہ اداہ چند معلمات کے سپرد ہے کئی ماہ قبل سنیئر معلمہ کا تبادلہ کیا گیا اسکے متبادل کئی ماہ گرز چکے

سنیئر معلمہ حاضر نہیں کی گئی کام چور معلمات نے کھلانہ خورد سکول کو محظوظ پناہ گاہ سمجھ رکھا ہے محکمہ کے آفیسران کی اخپل بادشاہی ایک سال کا عرصہ گرز چکا سکول کا چپراسی بھی ڈی ای او آفس میں آن ڈیوٹی ہے نہ ادارہ کی سنیئر صدر معلمہ نہ جونیئر معلمہ اور نہ ہے چپراسی رہی سہی ادارہ کی معلمات ادارہ میں چپراسی نہ ہونے کی وجہ سے چپراسی کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتی ہیں سنیئر معلمہ نہ ہونے کے باعث دفتری انتظامی امور بھی وقت صرف کرتی ہیں عوام علاقہ نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا لاتوں کے بوت باتوں سے نہیں مانتے کئی سال گزر چکے محکمہ کے آفیسران کو ٹس سے مس نہیں اگر ایک ہفتہ کے اندر اداہ میں سنیئر معلمہ جونیئر معلمہ اور چپراسی کو حاضر نہ کیا گیا سکول کو تالہ لگا کر عوام علاقہ طالبات کے ہمراہ چکوٹھی کھلانہ روڈ پر سیاہ پٹیاں باھند کر شدید احتجاج کریں گئے عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان وزیر تعلیم بیر سٹر ا فتخار گیلانی اور سیکرٹری تعلیم سکولز سے پرزور مطالبہ کیا ہے وہ فوری نوٹس لیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved