آپ جانتے ہیں کہ معروف بھارتی سیاستدان سمرتی ایرانی ایک ماڈل تھیں؟
  13  جنوری‬‮  2018     |     دنیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سمرتی نے 15 ٹی وی ڈراموں، تین فلموں اور متعدد تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔سمرتی ایرانی اس وقت بھارتی ریاست گجرات سے بھارتی راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور وزیر ہیں۔ سمرتی الیکشن تو بھاری اکثریت سے ہار گئیں لیکن اس کے باوجود نریندر مودی نے صرف 38 سال کی عمر میں انھیں کابینہ میں شامل کر کے تعلیم کی وزارت کی ذمہ داری سونپ دی حالانکہ وہ صرف 12 ویں جماعت تک پڑھی ہیں۔خیال رہے کہ 41 سالہ سمرتی ایرانی سیاست میں آنے سے قبل ٹی وی کی معروف اداکارہ رہی ہیں، انہوں

نے مشہور ڈرامہ ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سمیت کم سے کم 15 ٹی وی ڈراموں، تین فلموں اور متعدد تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے اداکاری کی شروعات 2000 سے کی، تاہم انہیں شہرت 2007 سے ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں کام کرنے کی وجہ سے ملی۔انہیں اداکاری کے باعث متعدد ٹی وی ایوارڈز بھی دیے گئے، وہ ماضی میں مس انڈیا کے مقابلوں میں بھی شریک رہیں۔سمرتی ایرانی اس وقت بھارتی ریاست گجرات سے بھارتی راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ہیں، وہ ہندوستان کی اطلاعات و نشریات کی وزیر سمیت ٹیکسٹائل کی بھی وزیر ہیں۔این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں بتایا کہ سمرتی ایرانی نے انڈین ٹیلی وژن اکیڈمی (آئی ٹی اے) کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے انہیں اپنی ٹیم کی مخالفت کے باوجود ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے کے لیے منتخب کیا۔سمرتی ایرانی نے بتایا کہ ایکتا کپور کی ٹیم نے انہیں ڈرامے کے کردار کے لیے ناموزوں قرار دیا، جب کہ ان کے مقابلے کئی نوجوان لڑکیاں بھی آڈیشن دینے آئیں، مگر ایکتا کپور نے پھر بھی انہیں چانس دیا۔ماضی کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 20 سالوں تک اداکاری کی، اور اس کی وجہ سے ہی آج سیاست میں ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved