سعودی خواتین پہلی مرتبہ کہاں پہنچ گئیں۔۔۔جان کرآپ کوحیرت کاشدیدجھٹکالگ جائیگا
  13  جنوری‬‮  2018     |     دنیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پہلی بار جدہ میں منعقدہ مقامی ٹیموں کے مابین فٹ بال میچ دیکھنے کے لئے سعودی خواتین سپورٹس اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں دو مقامی ٹیموں میں فٹ بال میچ کھیلا گیا تاہم اس میچ میں انوکھی بات جو دیکھنے میں آئی وہ یہ تھی کہ فٹبال سٹیڈیم میں پہلی مرتبہ سعودی

خواتین بھی میچ دیکھنے کے لئے براجمان تھیں جبکہ رپورٹ کے مطابق کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں ان خوقتین شائقین کو مردوں سے الگ فیملی سیکشن میں بٹھایا گیا۔ تاہم سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کردہ مہذب اصلاحات کے ایک حصہ کے طورپر سعودی معاشرے کو جدید بنانے اور معیشت کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ سال 2017 اکتوبر میں سخت صنف علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے مطابق خاندانوں کے لئے ایک پرکشش سپورٹس ماحول اور ان کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدام کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پلی مرتبہ سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی بھی اجازت حاصل ہوگئی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved