چین ایک طاقتور ملک ،بھارتی آرمی چیف کے بیان نے ہلچل مچادی
  13  جنوری‬‮  2018     |     دنیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے چینی جارحانہ پن سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ متنازع سرحد پر گشت بڑھا نے کا اعلان کر دیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت نے متنازع سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور بھارت کسی کو اپنے علاقے میں آنے نہیں دے گا۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو کشیدگی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی توجہ کا مرکز

پاکستان سے جڑی مغربی سرحد سے ہٹا کر چین کی جانب کردینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں چین کے بڑھتے اثر وسوخ سے نمٹنے کے لیے پڑوسیوں سیشراکت داری مضبوط کرنی چاہیے، تاہم نیپال، بنگلادیش، سری لنکا، میانمار، بھوٹان اور افغانستان کو دور نہیں ہونے دینا چاہیے۔جنرل روات نے بتایا کہ چین، بھارتی سرحد لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اپنی فوج بڑھا کر نئی دہلی پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے، چین ایک طاقتور ملک ضرور ہے لیکن بھارت بھی کسی سے کم نہیں ہے۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چین نے چند مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے بہت بڑی مالی مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حصول کے خواہاں ہیں اور چین کے خلاف آواز اٹھانے میں تنہا نہیں ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved