قیامت کی خوفناک وادی تمہیں دنیا میں ہی دکھا دیں گے ۔۔ اہم اسلامی ملک کی فوج نے اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا ۔۔ اسرائیل پر لرزہ طاری ۔۔ ملک کا
  10  فروری‬‮  2018     |     دنیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ جنگی کا شکار شام نے ایک اسرائیلی طیارے کو مار گرایا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ایف 16 جیٹ طیارہ شامی علاقے میں بمباری میں مصروف تھا کہ اسی دوران اسے ایک اینٹی ایئر کرافٹ میزائل نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہوگیا۔ میزائل حملے کے بعد طیارے میں موجود دونوں پائلٹس بحفاظت نکل کر اسرائیلی حدود تک پہنچنے

میں کامیاب ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ طیارے پر حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام کی حدود میں ایرانی تنصیبات پر بمباری کی ، اردن اور شام کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے میں بہت زیادہ گولہ باری کی آوازیں سنی ہیں۔ دوسری جانب شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کی فوجی چھاؤنی پر ہفتے کے روز حملہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved