حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دیدیا
  12  فروری‬‮  2018     |     دنیا

جدہ(نیوزڈ یسک) سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا گیا ٗرواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد

فریضہ حج ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹورآپریٹرز میں تقسیم کیا جائیگا۔واضح رہے کہ 26 جنوری کو سرکاری اسکیم کے تحت ہونے والی حج درخواستوںکی قرعہ اندازی کے حوالے سے عدالتوں کے مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہوگئی تھی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کردی گئی تھی۔وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود نے بتایا کہ جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا تاہم وزیراعظم کے نوٹس میں یہ بات لائی جائیگی اور حتمی فیصلے کے بعد ہی قرعہ اندازی ہوگی۔بعدازاں وزارتِ مذہبی امور نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved