شارجہ کی رہائشی عمارت کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی،2 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق
  12  فروری‬‮  2018     |     دنیا

شارجہ (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے ایک اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ البوطینہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں پیش

آیا جب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود 2 بچوں سمیت پانچ افراد دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔تاہم رپورٹ کے مطابق مرنے والے افراد اس اپارٹمنٹ کے رہائشی نہیں تھے جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved