عفرین میں کرد باغیوں نیترک ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 فوجی جاں بحق
  12  فروری‬‮  2018     |     دنیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر مار گرایا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی جاں بحق ہوگئے۔شامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عفرین میں الصبح کرد باغیوں اور

ترک فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی،دوران جھڑپ شامی فورسز نے راکٹ فائر کرکے ترک فورسز کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا،جس کے نتئجے میں 2ترک فوجی جاں بحق ہو گئے۔پیر کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سمیت ہر طرح کے نقصانات اٹھانے کیلئے تیار ہیں،ترک جنوبی صوبے ہاتے کے قریب سرحدی علاقے میں کرد باغیوں نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی شام میں ترک فوج اور کرد باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved