مسلہ کشمیر کا تعلق کسی ازم اور فرقے کے ساتھ نہیں،قیوم راجہ
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

ڈونگی (نمائندہ اوصاف ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنماؤں قیوم راجہ اور شوکت محمود جرال نے مقبول بت شہید کی برسی عظیم الشان طریقے سے منانے پر کھوئیرٹہ کے صدر افضل باغی جنرل سیکرٹری عامر بشیر ارگنائزر وقار ملک، رضوان جرال اور ایس ایل ایف کے مرکزی رہنماء عدیل فرید۔ صدر ایس ایل ایف کھوئیرٹہ علی مرتضی جنرل سیکرٹری آصف بٹ سمیت انکی تمام ٹیم کی بہترین رہنمائی کرنے پر زونل نائب صدر سہیل احمد کٹاریہ وحید جنگی اور افضل علائی کو خراج تحسین پیش کیا جنکی کوششوں سے بھاری تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی جبکہ بیرو ن ملک سے آئے ہوئے رہنماؤں مظاہر جرال۔ رضوان یوسف اسحاق شیر یار کے تعاون اور برطانیہ سے اندرون و بیرون ملک تمام ہموطوں اور حامیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ کاری کے بہترین فرائض سر انجام دینے پر وفیسر ظفر خان اور پروفیسر عظمت خان کا شکریہ ادا کیا قیوم راجہ نے کہا کہ یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کی کوششوں کے نتیجے میں وہاں کے سینکڑوں پالیمنٹرینز نے مقبول بٹ اور افضل گورو کے جسد خاکی کی حوالگی کا بھارت سے مطالبہ کیا ہے

اور انہوں نے یہ جائز اور مسلمان ممالک کی حکومتوں کے لیے ایک چیلجنگ سوال اٹھایا ہے کہ کیا مسلمان حکومتیں بھی تہاڑ جیل میں مدفون کشمیری قائدین کے جسد خاکی کے مطالبہ کی حمایت کر رہی ہیں لبریشن فرنٹ کھوئیرٹہ نے ۹ فروری کو افضل گورو کی برسی منا کر اپنی اعلی ظرفی کا مظاہرہ کر کے اتحاد و اتفاق اور رواداری کا بہترین پیغام دیا ہے اور جو لوگ شہدا کو اپنے اپنے ذاتی نظریات کے ساتھ نتھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کو اپنے رویوں اور پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے مسلہ کشمیر کا تعلق کسی ازم اور فرقے کے ساتھ نہیں بلکہ ریاست جموں کشمیر پرغاصبانہ قبضے سے ہے جس کے خاتمے کے لیے مذہب اور سیاسی نظریوں سے بالا تر ہو کر تمام کشمیریوں کو متحد ہو جانا چائیے۔ قیوم راجہ نے مقامی پریس کا بھی دن بھر ساتھ اور بہترین کوریج پر انکا شکریہ ادا کیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved