سرینگر،حریت کانفرنس کے کارکن کو نامعلوم مسلح افراد نے بڈگام میں گولی مار کر قتل کر دیا
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

سرینگر ۔ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع بڈگام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کارکن محمد یوسف ندیم کو گولی مار کر قتل کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام کے گاؤں سندی پورہ کے رہائشی محمد یوسف ندیم کو نامعلوم مسلح افراد نے بیروہ کے علاقے چیرن گام میں گولی مار کر قتل کردیا۔ محمد یوسف کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی کے ساتھ وابستہ تھے۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیّد علی گیلانی نے

سرینگر میں جاری ایک بیان میں ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں حریت کانفرنس کے کارکن محمد یوسف ندیم کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے یوسف ندیم کے قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ یوسف ندیم حریت کانفرنس کی اکائی تحریک وحدت اسلامی سے منسلک تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved