سرینگر،کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف شوپیاں میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

سرینگر ۔ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف شوپیاں میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ نامعلوم نوجوانوں نے مختلف مساجد کے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے شوپیاں میں مسلسل ہڑتال کا اعلان کیا۔ پولیس نے ضلع بھر سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ادھر سینکڑوں کشمیری شدید برفباری کے باوجودشوپیاں میں شہید لڑکی صائمہ وانی کے

اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے ان کے گھر گئے۔ صائمہ وانی 24جنوری کو ضلع شوپیاں کے علاقے چائی گنڈ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران زخمی ہو گئی تھی اور گزشتہ روز سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتی ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی۔ صائمہ نے حال ہی میں بارہویں جماعت کے امتحان میں 74فیصد نمبر حاصل کئے تھے۔ فوجی کارروائی میں صائمہ کا بھائی بھی شہید ہو گیاتھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved