ہفتے میں دو دن روزہ ضرور رکھتاہوں
  14  فروری‬‮  2018     |     دنیا

ریاض( نیوز ڈیسک ) سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا ہے میں ہفتے میں دو دن روزہ ضرور رکھتاہوں۔انہوں نے رہائی کے بعد سعودی عرب کے معروف صحافی العرجفج سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سبزیاں بہت پسندہیں اور تم بھی سبزیاں کھایا کر

و۔اور ہفتے میں دو دن روزہ رکھا کرو۔شہزادہ ولید بن طلال نے اپنی زندگی کے انتہائی اہم پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں ایک لمبے عرصے سے ہفتے میں پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتا ہوں۔اور اللہ کی قربت کے لیے دوسروں کو بھی ہفتے میں دو دن روزہ رکھنا چاہیے۔شہزادہ ولید بن طلال نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ انکے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ وہ ولی عہد کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم سب وطن عزیز، بادشاہ اور ولی عہد کے تابع دار ہیں۔ اس میں کسی کو کسی طرح کا کوئی شک نہیں ہوناچاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved