بھارتی خاتون کے پیٹ سے 11 کلوگرام وزنی رسولی برآمد
  14  فروری‬‮  2018     |     دنیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک خاتون کے جسم سے ایک رسولی نکالی گئی ہے جس کا وزن 26 پونڈ یعنی قریباً 11 کلوگرام ہے۔70 سالہ ایک خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کا پیٹ حاملہ خاتون کی مانند پھولا ہوا تھا بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ ان کی

بیضہ دانی(اووری) تھی جو پھول کر ایک بہت بڑی رسولی کی شکل اختیار کرچکی تھی۔اس غریب خاتون کا نام لیلا بائی بتایا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں نے دو سال قبل ان کے جسم میں انگور کی جسامت کی ایک رسولی دریافت کی تھی اور آپریشن کا مشورہ دیا تھا تاہم خاتون تنگ دستی کی وجہ سے آپریشن نہ کراسکیں اور یوں رسولی بڑھتے بڑھتے کئی پونڈ وزنی ہوگئی۔چند روز قبل لیلا بائی کو شدید تکلیف کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جو اورین سسٹ اینڈروما ٹیومر کی وجہ سے درد سے تڑپ رہی تھیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری آپریشن کے بعد 40 سینٹی میٹر لمبی رسولی نکال لی گئی جس کا وزن 11 کلوگرام سے کچھ زیادہ بتایا جارہا ہے۔یہاں ڈاکٹر جیتندر پال سنگھ اور ڈاکٹر اندو سنگھ نے فوری طور پر ان کا آپریشن کیا اور رسولی برآمد کی۔ اس ٹیومر کی چوڑائی 16 انچ بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ٹیومر پھٹنے کے قریب پہنچ چکا تھا جو لیلا بائی کے لیے موت کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ رسولی کو مزید آزمائش کے لے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved